10 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 12:32
ای بینکنگ کے صارفین کی تعدادمیں 11فیصد اضافہ
جیو نیوز - کراچی.......با سہولت اور آسان ہونے کے باعث ملک بھر میں کمپیوٹرائزڈ بینکنگ نظام میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق سال 2014 کی دوسری سہ ماہی کے اختتام تک ملک بھر میں ای بینکنگ کی سہولت استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد 11فیصد بڑھ کر 42 لاکھ کی سطح پر جا پہنچی ہے۔ رواں سال دوسری سہ ماہی کے دوران ای بینکنگ کے ذریعے 7کروڑ 11لاکھ ٹرانزیکشنز کے ذریعے 326ارب روپے سے زائد مالیت کے سودے کیے گئے جو گزشتہ سال کی اس مدت کے مقابلے میں 17فیصد زائد ہیں۔ اس وقت ملک میں محض8 ای بینکنگ کی سہولت فراہم کرنے والے ادارے موجود ہیں جو بل پیمنٹس، منی ٹرانسفر، قرض کی واپسی اور حکومت کو کی جانے والی پیمنٹس کو آسان بنانے کیلئےاپنی خدمات فراہم کر رہے ہیں۔