تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
14 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 15:23

مقامی سطح پر بننے والی گاڑیوں کی فروخت میں اضافہ

جیو نیوز - کراچی .......گاڑیوں کے نئے ماڈلز متعارف ہونے کے باعث گزشتہ ماہ مقامی سطح پر بننے والی کاروں کی فروخت میں اضافہ دیکھا گیا۔ پاکستان آٹو مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن کے مطابق ستمبر 2014 ء کے دوران 12 ہزار 602 گاڑیاں فروخت کی گئیں جبکہ گزشتہ سال اسی عرصے میں 11 ہزار کے قریب نئی گاڑیاںفروخت ہوئی تھیں ۔ماہرین کے مطابق ملک میں مقامی سطح پر گاڑیوں کے پرکشش ماڈلز متعارف کرائے جانے کے باعث سیلز میں 14 فیصد تیزی دیکھی گئی۔عوام کا کہنا ہے کہ کار بنانے والی کمپنیاں نئے ماڈلز متعارف کرانے کے علاوہ ان کے معیار پر بھی توجہ دیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.