14 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 15:33
کوئٹہ میں مرغی اور انڈوں کی قیمتوں میں اضافہ
جیو نیوز - کوئٹہ .......سرد ی کےآغاز پر ہی ملک بھر میں مرغی کی قیمتوں کو پر لگ گئے ۔عید قربان کے بعد فی کلو مرغی کا گوشت یکدم 50 روپے کلو مہنگا کردیا گیا ۔کوئٹہ میں عید سے قبل 190 روپے کلو کے حساب سے بکنے والا مرغی کا گوشت رواں ہفتے 250 روپے فی کلو تک پہنچ گیا۔موسم سرما کے آغاز پر لاہور میں بھی فی کلو مرغی کا گوشت اس دوران 150 روپے سے بڑھ کر 176 روپے فی کلو ہوگیا ۔ شادیوں کا سیزن شروع ہونے کے بعد کراچی میں بھی مرغی کے دام 160 سے بڑھ 200 روپے فی کلو سے بھی تجاوز کر چکے ہیں ۔