تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
21 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 23:26

حکومت نے تیل سے بجلی بنانے کیلئے مزید 15 ارب جاری کردیئے

جیو نیوز - اسلام آباد.......وزارت خزانہ نے تیل سے بجلی بنانے کےلیے مزید 15 ارب روپے جاری کردیئے،حکومت یکم جولائی سے اب تک اس شعبے میں 52 ارب روپے کی سبسڈی دے چکی ہے۔ وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق 15 ارب روپے کی یہ رقم آیندہ دو روز میں پاکستان اسٹیٹ آئل تک پہنچ جائے گی اور تیل سے بجلی بنانے کے لیے استعمال ہوسکے گی۔ رقم ملنے سےپی ایس او کے مالی بحران کے خامتے میں بھی مدد ملے گی جسے مختلف اداروں سے تقریباً 232 ارب روپے وصول کرنے ہیں۔ذرائع کا کہنا تھاکہ رواں مالی سال جولائی سے اکتوبر کے وسط تک بجلی کے شعبے کے لیے 52 ارب روپے سبسڈی جاری ہوچکی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.