24 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 14:28
بلوچستان میں امن و امان سب سے بڑا چیلنج ہے،ایم ڈی پی پی ایل
جیو نیوز - کراچی .....بلوچستان میں تیل و گیس کے وسیع ذخائر موجود ہیں لیکن امن و امان کی مخدوش صورتحال ان وسائل کو بروکار لانے میں ایک بڑی رکاوٹ ہے۔پی پی ایل کے ایم ڈی ارشد مرزا کا کہنا ہے کہ بلووچستان میں ساز گار ماحول پیدا ہوجائے تو کمپنیاں تیل و گیس کی دریافت کا کام تیز کرسکتی ہیں ۔پی پی ایل حکام کے مطابق ملک میں توانائی بحران میں کمی کیلئے رواں مالی سال پاکستان پیٹرولیم تیل و گیس کی تلاش کے لیے29کنویں کھودے گا۔اسکے علاوہ 2016 میں کمپنی سمندر میں بھی ڈرلنگ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے جبکہ ٹائٹ گیس کی تلاش کا کام بھی تیز کردیا ہے۔ماہرین کے مطابق پاکستان کا شمار دنیا کے ان 20 ممالک میں ہوتا ہے جہاں ٹائٹ گیس کے وسیع ذخائر موجود ہیں ۔