تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
25 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 18:17

پی آئی اے کو ایندھن کی ترسیل بحال رکھنا مشکل ہوگیا، پی ایس او

جیو نیوز - کراچی..........پی ایس او نے پاکستان ایئر لائن کو جلد واجبات ادا نہ کرنے کی صورت میں ایندھن کی ترسیل منقطع کرنے کی دھمکی دے دی۔ ذرائع کے مطابق پی ایس او کو پاکستان ایئر لائن سے 11ارب روپے سے زائد وصول کرنے ہیں،عدم ادائیگیوں کے باوجود پی ایس او نے قومی مفاد کی خاطر پی آئی اے کواب تک ایندھن کی ترسیل جاری رکھی ہوئی ہے۔حکا م کا کہنا ہے مالی مشکلات کے باعث اب کمپنی کے لیے قومی ائر لائین کو فیول سپلائی بحال رکھنا دشوار ہورہا ہے۔ ادائیگیاں نہ ہونے کی صورت میں پی آئی اے کو ایندھن کی سپلائی روک دی جائے گی جس کے لیے پی ایس او نے وزارت پٹرولیم سے اجازت طلب کرلی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.