28 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 15:54
دھرنوں سے ڈھائی ارب ڈالر کی بیرونی معاونت تاخیر کا شکار ہوئی،وزیر خزانہ
جیو نیوز - اسلام آباد.........وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ دھرنوں کے باعث ڈھائی ارب ڈالر کی بیرونی معاونت تاخیر کا شکار ہوئی، حکومت کسی کو معیشت سے کھیلنے کی اجازت نہیں دے گی۔اسلام آباد میں سرمایاکاری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ دھرنوں کے باعث آئی ایم ایف سے ملنے والے قرض کی قسط، اوجی ڈی سی ایل کے حصص کی فروخت اور سکوک بانڈز کے اجرامیں تاخیر کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اسحاق ڈار نے امید ظاہر کی ہے کہ 10نومبر تک او جی ڈی سی ایل کے سرکاری حصص کی بین الاقوامی فروخت مکمل کرلی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ 1ارب ڈالر مالیت کے اسلامی بانڈز بھی آئندہ ماہ جاری ہونے کی توقع ہے ۔