تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
29 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 14:49

کے سی سی آئی کا انکم ٹیکس ریٹرنزکی تاریخ میں31دسمبرتک توسیع کا مطالبہ

جیو نیوز - کراچی......کراچی چیمبر آف کامرس نے کا انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی آخری تاریخ میں 31 دسمبر تک توسیع کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔ کراچی چیمبر آف کامرس کی طرف سے جاری اعلامیہ کہ مطابق انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی آخری تاریخ 31 دسمبر تک توسیع کرنے کا مطالبہ کردیا ہے ۔کے سی سی آئی کے صدر افتخار احمدوہرہ کا کہنا ہے ٹیکس ریٹرن جمع کرانے میں مشکلات کے سبب مقررہ وقت پر ٹیکس جمع کرنا ممکن نہیں جبکہ آئی آر آئی ایس کی آن لائن سسٹم کی ناقص کارکردگی کے سبب ٹیکس گزاروں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے اور ریٹرن فائلنگ میں دشواریاں بڑھتی جارہی ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ایف بی آر سے مطالبہ ہے کہ ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی آخری تاریخ میں مزید توسیع دی جائے تاکہ تاجر اپنا قومی فریضہ آسانی سے ادا کرسکے اسکے علاوہ اس سلسلے سے متعلق وزارت خزانہ اسحاق ڈار اور ،چیئرمین ایف بی آر طارق باجوہ کا خط ارسال کردیئے گئے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.