تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
29 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 21:29

یکم نومبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

جیو نیوز - اسلام آباد....... یکم نومبر سے پیٹرولیم مصنوعات میں حیرت انگیز کمی کا امکان ہے، اوگرا نے پیٹرول 9 روپے 93 پیسے جبکہ ڈیزل 7 روپے 17 پیسے فی لیٹر سستا کرنے کی سمری وزارت پیٹرولیم کو بھجوا دی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزارت پٹرولیم کو بجھوائی گئی سمری میں مٹی کا تیل 8روپے 16پیسے، ہائی اوکٹین 14روپے 83پیسے جبکہ لائیٹ ڈیزل 8روپے 4پیسے سستا کرنے کی تجویز بھی شامل ہے ۔ اوگرا کی سمری منظور ہونے کی صورت میں یکم نومبر سے پٹرول کی نئی قیمت 93روپے 69پیسے اور ڈیزل سو روپے 28پیسے فی لٹر ہو جائے گا ۔رواں سال جون سے اب تک خام تیل کی عالمی قیمتوں میں 25 فیصد کی زبردست گراوٹ دیکھی گئی ہے اور اگر اوگرا کی سمری من و عن منظور ہوجائے تو عوام کے وارے نیارے ہوجائیں گے۔ تاہم اس سے حکومت کو بھاری مالی نقصان ہوگا جو پیٹرولیم مصنوعات پر ٹیکسوں سے کئی سو ارب روپے سالانہ کماتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.