تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
30 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 13:41

5 سالہ ٹیکسٹائل پالیسی کی منظوری آج دیئے جانے کا امکان

جیو نیوز - اسلام آباد ......اقتصادی رابطہ کمیٹی آج 5 سالہ ٹیکسٹائل پالیسی کی منظوری دے سکتی ہے ۔حکومت کا ٹیکسٹائل کے شعبے کو مراعات دے کر 30 لاکھ افراد کے لیے روز گار نئے مواقع پیداکرنے کا منصوبہ ہے۔اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کا دوسرا دور اسلام آباد میں ہورہا ہے جس میں حکومت کی جانب سے ٹیکسٹائل کے شعبے کے لیے 5 سالہ پالیسی منظور ہونے کی توقع ہے ۔پالیسی کے تحت حکومت کا ٹیکسٹائل کے شعبے کو ترجیحاتی بنیادوں پر توانائی کی فراہمی کے ساتھ اس شعبے کے لیے ٹیکسوں کا بوجھ کم کرنے کا ارادہ ہے ۔اس کے علاوہ ٹیکسٹائل انڈسٹری میں ٹیکںالوجی کے فروغ کے لیے طویل مدتی بنیادوں پر سستے اور آسان قرضے بھی فراہم کیے جائیں گے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.