تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
31 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 19:19

سونافی تولہ 950 روپے اور 10 گرام 814 روپے سستا

جیو نیوز - کراچی...........اکتوبر کا مہینہ عوام کو جاتے جاتے دہری خوشی دے گیا۔ پیٹرولیم مصنوعات کے ساتھ ساتھ سونے کے نرخ بھی نیچے پھسل گئے، دو دن کے دوران فی تولہ سونا 1750روپے سستے ہوگیا ہے۔ عالمی قیمتوں کے تیزی سے نیچے جانے کے بعد ملک میں سونے کے نرخوں کو بھی ریورس گیئر لگ گیا ہے۔ اکتوبر کے آخری روز ملک میں فی تولہ سونا 950 روپے سستا ہوکر 46 ہزار 850 روپے پر آگیا ہے۔ دو دن کے دوران اس قیمتی دھات کے مقامی نرخوں میں 1750 روپے کی کمی ہوئی ہے۔ اب 10گرام سونا 40ہزار 157روپے میں دستیاب ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے سونے کی عالمی قیمت 4 سال کی کم ترین سطح پر آگئی ہے جو مقامی قیمتوں کے گھٹنے کی بھی وجہ ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.