1 نومبر 2014
وقت اشاعت: 22:19
لاہور میں ٹرانسپورٹرز کرایوں میں مزید 3 فیصد کمی پر رضامند
جیو نیوز - لاہور...... لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی کے چیئرمین خواجہ احمد حسان نے کہا ہے کہ لاہور میں ٹرانسپورٹرز کرایوں میں مزید 3 فیصد کمی پر رضامند ہو گئے ہیں۔ لاہور کے ٹرانسپورٹرز کرایوں میں پہلے ہی پانچ فی صد کمی پر رضامند ہو چکے ہیں۔ یوں لاہور میں کرایوں کی مد میں آٹھ فی صد کمی کا امکان پیدا ہو گیا ہے۔ خواجہ احمد حسان کے مطابق اب انٹرسٹی اور انٹرا سٹی نان اے سی ٹرانسپورٹ کے کرائے 8فیصد کم ہو جائیں گے۔ کرایوں میں کمی کا اطلاق کل سے ہوگا۔