5 نومبر 2014
وقت اشاعت: 20:54
کراچی سے حیدرآباد تک بسوں کے کرایوں میں کمی کا اعلان
جیو نیوز - کراچی .......کراچی سے حیدرآباد تک بسوں کے کرایوں میں کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔ سندھ بس اونرز ایسوسی ایشن کے مطابق کراچی سے حیدرآباد تک نان اے سی بسوں کے کرائے میں 12 روپے کمی کی جا رہی ہے۔ یوں کراچی سے حیدرآباد تک نان اے سی بس کا کرایہ 158روپے ہو گیا ہے۔ اس کے علاوہ کراچی سے حیدرآباد تک ائرکنڈیشنڈ بس کا کرایہ 20 روپے کم کیا گیا ہے۔ یوں یہ کرایہ 265 روپے ہو گیا ہے۔