تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
12 نومبر 2014
وقت اشاعت: 17:27

کئی روز سے حاوی روپے کی ڈالر پر گرفت کمزور پڑگئی

جیو نیوز - کراچی.......کئی روز سے حاوی روپے کی ڈالر پر گرفت کمزور پڑگئی،امریکی کرنسی کی قدر میں یکدم 25 پیسے کا اضافہ ہوگیا ۔فاریکس مارکیٹ ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں درآمد کنندگان کی جانب سے تقریبا 6 کروڑ ڈالر کی خریداری سے ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھا گیا اور یہ 101 روپے 90 پیسے کا ہوگیا ۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں روپیہ 101 روپے 50 پیسے میں خریدہ اور 101 روپے 80 پیسے میں فروخت کیا جارہا ہے ۔اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ روپے کی قدر میں استحکام کے لیے ضروری ہے کہ غیر ملکی قرضوں کے بجائے ایکسپورٹس میں اضافہ کرکے ادائیگیوں کے توازن کو بہتر کیا جائے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.