12 نومبر 2014
وقت اشاعت: 17:27
لیسکوبورڈآف ڈائریکٹرزاورلیسکوچیف میںاختلافات
جیو نیوز - لاہور.......لیسکوکےبورڈآف ڈائریکٹرزاورلیسکوچیف میںاختلافات شدت اختیارکرگئے ہیں،بورڈآف ڈائریکٹرزکاکہناہےکہ لیسکو چیف بورڈکی پیشگی تحریری منظوری کے بغیر تقرر و تبادلےکررہے ہیں،جو غیر قانونی ہے۔بورڈ آف ڈائریکٹرز لیسکوکےذرائع نےبتایاکہ لیسکو چیف راؤ ضمیر ،بورڈ کی پیشگی منظوری کے بغیرتقرر و تبادلےکر رہے ہیں،انہوں نے کچھ ہی عرصےکےدوران ڈیڑھ سو ملازمین اور افسروں کے تبادلے کردیئے،جو غیرقانونی ہے،بورڈ نےاس اقدام پرلیسکو چیف سے جواب مانگ لیا اور تمام تقرریوں کا ازسرِنو جائزہ لینے کا حکم دےدیا۔