تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
17 نومبر 2014
وقت اشاعت: 23:50

جاپانی حکومت نےملکی معیشت میں کساد بازاری کی تصدیق کردی

جیو نیوز - ٹوکیو.........جاپانی حکومت نےملکی معیشت میں کساد بازاری کی تصدیق کر دی۔ دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت جاپان اقتصادی کارکردگی میں غیر متوقع کمی کے نتیجے میں کساد بازاری کا شکار ہو گیا ہے جس کی وجہ سے عالمی معیشت میں ممکنہ بہتری بھی شبہات کا شکار ہو گئی ہے۔ ماہرین اقتصادی کارکردگی میں کمی کا سبب سیلز ٹیکس کی شرح میں 3فیصد اضافہ اور ہاؤسنگ اور بزنس کے شعبوں میں سرمایہ کاری میں کمی کو قرار دے رہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.