تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
21 نومبر 2014
وقت اشاعت: 0:17

تھرکول منصوبہ: حکومت اور اینگرو کے درمیان معاہدے پر دستخط

جیو نیوز - اسلام آباد.......تھر کول میں 660 میگاواٹ کے منصوبے کے لیے حکومت اور اینگرو پاور کمپنی کے درمیان معاہدے پر دستخط ہوگئے ہیں۔ وزیر پانی و بجلی کا کہنا ہے کہ اس منصوبے کے ذریعے دسمبر2017 تک بجلی سسٹم میں آنا شروع ہو جائے گی۔ حکومت نے تھرل کول منصوبے سے بجلی پیدا کرنے کا پہلا اجازت نامہ اینگرو پاور کمپنی کو جاری کیا ہے۔ اس سلسلےمیں اسلام آباد میں ہونے والی تقریب کے بعد وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے میڈیا کے ساتھ بات چیت میں کہا کہ تھر بچوں کی اموات کی وجہ سے مشہور ہوا ہے، جس پر بحثیت قوم شرمندگی ہے، تھر سے بجلی کی پیداوار کے بعد علاقے میں خوش حالی آئے گی اور قحط زدہ تھر ماضی کا حصہ بن جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.