تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
21 نومبر 2014
وقت اشاعت: 17:30

آئندہ ماہ قومی خزانے میں ساڑھے 3 ارب ڈالر آنے کی امید

جیو نیوز - اسلام آباد .....آئندہ ماہ بین الاقوامی مالیاتی اداروں سے ملنے والے قرض اور نجکاری کی مد میں قومی خزانے میں ساڑھے 3 ارب ڈالر آنے کی توقع ہے ۔وزارت خزانہ حکام کے مطابق آئندہ ماہ آئی ایم ایف کی جانب سے1اعشاریہ1ارب ڈالر قرض کی قسط ملنے کی امید ہے ۔ اس کے علاوہ حکومت کو الائیڈ بینک، ایچ بی ایل اور سکوک بانڈز کے اجراء سےمزید52 ارب ڈالر حاصل ہونے کا امکان ہے ۔ اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ مجموعی طور پر3 5ارب ڈالر خزانے میں آنے سے بین الاقوامی ادائیگیوں کا تواز ن بہتر ہوگا جو روپے کو مزید مستحکم کرے گا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.