تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
21 نومبر 2014
وقت اشاعت: 20:39

کاشتکاروں کیلئےبجلی یونٹ دو سے ڈھائی روپے فی یونٹ سستی ہوگئی

جیو نیوز - اسلام آباد ......وزارت پانی و بجلی نے کسانوں کےلئے بجلی دو سے ڈھائی روپے سستی کردی ہے، جسکے بعدکسانوں کے لئے فی یونٹ بجلی 10 روپے 35 پیسے کی کردی گئی ہے جس کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا۔وزارت پانی بجلی ذرائع کے مطابق حکومت نے کسانوں کو سہولیات اور پیدواری اخراجات میں کمی کے لئے بجلی کی قیمت پر سبسڈی دینے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے جسکے بعد کسانوں کے لئے بجلی 10 روپے 35 پیسے فی یونٹ میں فراہم کی جائے گی ۔وزارت بجلی و پانی کا مزید کہنا کہ کسانوں کی سہولت کے لئے یہ پیکج جاری کیا گیا ہے۔ اسکے علاوہ موسم سرما میں شام 6 بجے تا 10 اور گرمیوں میں شام 5 بجے سے11 بجے تک ٹیوب ویل کو بجلی فراہم نہیں کی جائے گی جبکہ فیول ایڈجیسمنٹ چارجز بھی حکومت برداشت کریگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.