تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
25 نومبر 2014
وقت اشاعت: 15:42

سکوک بانڈزکی نیلامی ،عالمی سرمایاکاروں کی زبردست دلچسپی

جیو نیوز - اسلام آباد......سکوک بانڈزکی نیلامی کے حوالے دبئی اور ابو ظہبی میں ہونے والے روڈ شوز میں عالمی سرمایاکاروں کی زبردست دلچسپی دیکھی گئی ۔اسلامی بانڈز کی نیلامی سے حکومت با آسانی 50 کروڑ ڈالرحاصل کرلے گی۔ دبئی اور ابوظہبی کے بعد اب مزید روڈ شوز سنگاپور اور لندن میں کیے جائیں گے جن کے بارے میں مکمل تفصیلات وزیر خزانہ پریس کانفرنس میں بتائیں گے۔وزارت خزانہ حکام کے مطابق حکومت کی جانب سےاقتصادی اصلاحات کا عمل شروع کیے جانے سے نہ صرف مقامی بلکہ عالمی سرمایاکاروں کا بھی پاکستان پر اعتماد بحال ہوا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ سکوک بانڈز کی نیلامی سے ملنے والے رقم سے بیرونی ادائیگیوں کا تواز ن بہتر ہوگا جس سے روپے کی قدر کو بھی سہارا ملے گا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.