27 نومبر 2014
وقت اشاعت: 19:39
یکم دسمبر سے پٹرول 9روپے 65پیسے فی لٹر سستا ہونیکا امکان
جیو نیوز - اسلام آباد......... یکم دسمبر سے پٹرول 9روپے 65پیسے جبکہ ڈیزل 7روپے 15پیسے فی لٹر سستا ہونے کا امکان ہے، اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کی سمری تیار کر لی، کل وزارت پٹرولیم کو بھیج دی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کی سمری تیار کر لی ہے ، پٹرول 9روپے 65پیسے اور ڈیزل 7روپے 15پیسے فی لٹر سستا کرنے کی تجویز ہے ۔ مٹی کا تیل 5روپے، لائٹ ڈیزل 4روپے اور ہائی او کٹین کی قیمت 10روپے 20پیسے فی لٹر کم کرنے کی تجویز ہے ۔ ذرائع کے مطابق سمری منظوری کے لیے کل (جمعہ) تک وزارت پٹرولیم کو بھیج دی جائے گی ۔ اس سمری کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہوئی تو پٹرول 84روپے 54پیسے اور ڈیزل 94روپے 6پیسے فی لٹر کا ہو جائے گا ۔ مٹی کے تیل کی قیمت 83روپے 52پیسے، لائٹ ڈیزل کی 78روپے37پیسے جبکہ ہائی اوکٹین کی قیمت 106روپے 25روپے ہو جائے گی۔