تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
19 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 3:42

لاہور: پٹرول کی مصنوعی قلت پیدا کرنے پر11پٹرول پمپس سیل

جیو نیوز - لاہور......لاہورکی ضلعی انتظامیہ نے پٹرول کی مصنوعی قلت پیدا کرنے کی کوشش پرشہرمیں11پٹرول پمپس سیل کر دیئے۔ ضلعی انتظامیہ کےترجمان کےمطابق ماڈل ٹاؤن،فیروزپورروڈ،علامہ اقبال ٹاؤن سمیت دیگرعلاقوںمیں پٹرول پمپس پر چھاپے مارے گئے، 11پٹرول پمپس کو مصنوعی قلت پیدا کرنے کی کوشش کے الزام میں سربمہر کر دیا گیا۔ڈی سی او لاہور کاکہناہےکہ پٹرول پمپس پر پٹرول کی دستیابی یقینی بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جا رہے ہیں ،ادھرسیالکوٹ کےعلاقوں پسرور،چونڈہ اور گردونواح سے بھی پٹرول پمپس پر پٹرول کی عدم دستیابی کی اطلاعات ملی ہیں،جس کی وجہ سےصارفین کو مشکل صورتحال کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.