19 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 13:28
کراچی اسٹاک ایکس چینج میں تیزی کارجحان
جیو نیوز - کراچی......کراچی اسٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کےدوران 400سے زائد پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی ۔کراچی اسٹاک مارکیٹ میں سرمایاکار سرگرم نظر آئے اورشیئرز کی خریداری زور پکڑ جانے سے 100 انڈیکس 31 ہزار 700 پوائنٹس سے بھی تجاوز کر گیا ۔حصص بازار کے تجزیہ کاروں کے مطابق مہنگائی کی رفتار سست ہونے سے انویسٹرز کو شرح سود میں مزید کمی کی توقع ہے ۔اس کے علاوہ عالمی سطح پر خام تیل کی گرتی قیمتوں کا سہارا ملنے کے باعث سرمایاکار توانائی کے شعبے میں دلچسپی لیتے نظر آرہے ہیں ۔