19 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 13:20
پاکستان اسٹیل ملز کے ملازمین تنخواہوں کیلئے احتجاج کریں گے
جیو نیوز - کراچی.....پاکستان اسٹیل ملز کے ملازمین تین ماہ کی تنخواہ سے محروم ہیں،ملازمین کل ملز کے اندرتنخواہوں کی عدم ادائیگی پر احتجاج کریں گے،اسٹیل ملز کے ملازمین ستمبر،اکتوبر اور نومبر کی تنخواہوں کے منتظر ہیں،ملز کے 16 ہزار ملازمین ملز کی مالی بحران کے مسائل کے باعث حکومتی امداد کے ذریعے تنخواہ حاصل کررہے ہیں، ساڑھے 18 ارب روپے کے حکومتی بیل آوْٹ پیکیج کی قسط میں تاخیر کے باعث ملازمین بے چینی کا شکار ہیں اور کل ملز میں ہی تنخواہ کی عدم ادائیگی کے باعث احتجاج کرے گے،دوسری جانب انتظامیہ کسی امید دینے سے قاصر ہےاورادارہ بد انتظامی اور کرپشن کے باعث آج 200 ارب روپے سے زائد کے خسارے میں ڈوبا ہوا ہے۔