تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
19 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 14:13

خام تیل کی قیمتوں میںگراوٹ ،فرنس آئل کی قیمت میں بھی کمی

جیو نیوز - کراچی......بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں گراوٹ کے باعث مارچ سے اب فی ٹن فرنس آئل بھی 25 فیصد سستا ہوچکا ہے ۔رواں سال مارچ سے اب تک فرنس آئل کی فی ٹن قیمت 83 ہزار روپے سے کم ہوکر 60 ہزار روپے کے قریب آچکی ہیں۔ملک میں فرنس آئل کی سالانہ کھپت 90 لاکھ ٹن ہے جس میں سے 22 لاکھ ٹن آئل مقامی ریفائنریز سے حاصل ہوتا ہےجبکہ بقیہ درآمد کرنا پڑتا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ قیمتیں گھٹ جانے سے ان پاور پلانٹس کی پیداواری لاگت کم ہوگی جو فرنس آئل سے بجلی پیدا کرتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.