تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
20 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 9:40

جی ایس پی پلس اسٹیٹس سے ٹیکسٹائل برآمدات بڑھیں، گورنر پنجاب

جیو نیوز - لاہور...........گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ جی ایس پی پلس سٹیٹس ملنے سے 2014ء میں ٹیکسٹائل برآمدات ایک ارب ڈالر بڑھ گئیں، جو بڑی کامیابی ہے، جلد توانائی بحران پر بھی کافی حد تک قابو پا لیں گے۔ لاہور میں آپٹما رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا کہ ٹیکسٹائل برآمدات اس سال بڑھ کر 13 اعشاریہ 7 ارب ڈالر ہوگئیں۔ آئندہ سال بجلی اور گیس کا بحران حل کرائیں گے جس سے ٹیکسٹائل برآمدات میں مزید اضافہ ہو گا۔ اس موقع پر موجود یورپی پارلیمنٹ کے رکن نیرج ویرا کا کہنا تھا کہ پاکستان میں غربت میں کمی کے لئے 800 ملین ڈالر امداد دے رہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.