تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
21 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 11:31

ڈالر101 رو پے کا ہوکرگزشتہ 3 ماہ کی کم ترین سطح پر آگیا

جیو نیوز - کراچی......ڈالر101 رو پے کا ہوکرگزشتہ 3 ماہ کی کم ترین سطح پر آگیا ہے ۔ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مزید تگڑا ہوگیا ۔انٹر بینک میں امریکی کرنسی 3 ماہ کی کم ترین سطح 101 روپے کی ہوگئی۔ ڈیلرز کے مطابق ہفتے کے آغاز پر ہی روپے کے مقابلے ڈالر مزید 37 پیسے گراوٹ کا شکا ر ہوا ۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 10پیسے کمی کے بعد 101 روپے 50 پیسے میں عوام کیلئے دستیاب ہے۔ماہرین کا کہنا ہے سکوک بانڈز کی فروخت سے 1 ارب ڈالر موصول ہونے کے علاوہ بینکوں کی جانب سے ڈالر بیچے جانے کے باعث روپے کی قدر میں اضافہ دیکھا جارہا ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.