22 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 12:57
عوام کے لیے خوشخبری، بجلی کی قیمتوں میں نمایاں کمی کی جائے گی
جیو نیوز - اسلام آباد..........عوام کے لیے خوشخبری ہے کہ حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا فیصلہ کرلیا ہے۔وزیراعظم نواز شریف کے ترجمان ڈاکٹر مصدق ملک کہتے ہیں کہ بجلی کی قیمتیں کم کی جارہی ہیں،جس کے متعلق عوام جلد خوشخبری سنیں گے،بجلی کی قیمتوں میں کمی سے متعلق اعلان آئندہ ایک دو دن میں کردیا جائے گا۔ترجمان وزیراعظم ڈاکٹر مصدق ملک کا مزید کہنا تھا کہ افغان صدر علاقائی ترقی کا پیغام لےکر پاکستان آئے تھے۔