22 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 12:57
زرمبادلہ کےذخائر 1ارب اضافے کے بعد13ارب 92 کروڑ ڈالر ہوگئے
جیو نیوز - کراچی.......حکومت کی جانب سے عالمی سطح پر 1ارب ڈالر کے سکوک بانڈز کی فروخت سے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر1 ارب ڈالر کے اضافے کے ساتھ 13 ارب 92 کروڑ ڈالر کی سطح پر آگئے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق پاکستان کی جانب سے سکوک بانڈز کے اجراء سے ذخائر مستحکم ہوئے۔ عالمی سطح پر سکوک بانڈز کی فروخت سے ملکی ڈالر ذخائر 14ارب ڈالر کی سطح کے قریب آگئے ہیں۔ توقع ہے کہ زرمبادلہ کے ذخائر اسی ماہ 15 ارب ڈالر تک پہنچ جائیں گے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق 5دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران ملکی ڈالر ذخائر 93کروڑ ڈالر اضافے کے ساتھ 13ارب 92کروڑ ڈالر ہوگئے ہیں۔