تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
22 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 12:57

سعودی عرب کاقلت آب کے باعث گندم درآمد کرنے کا فیصلہ

جیو نیوز - جدہ...... سعودی عرب نے پانی کی قلت کے باعث ضرورت کی تمام گندم درآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سعودی وزیر زراعت کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت مقامی سطح پر پیدا ہونے والی گندم کی خریداری دو سال میں بند کردے گی۔ سعودی وزیر زراعت ولید الخریجی نے انٹرنیشنل گرین کونسل سے گفتگو کے دوران کہا ہےکہ سعودی عرب نے 2008ءکے بعد سے گندم کی مقامی پیداوار میں سالانہ12.5 فیصد کی کمی کی ہے اور2016ءمیں مقامی سطح پر پیدا کی جانے والی گندم کی خریداری مکمل طور پر بند کردی جائے گی۔ وزیر زراعت کا کہنا تھا کہ سعودی عرب ضرورت کی تمام گندم درآمد کرے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.