22 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 13:46
کراچی کیلئے بجلی 74 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری
جیو نیوز - کراچی..........ایندھن کی لاگت میں کمی کو دیکھتے ہوئے نیپرا نے کراچی کے صارفین کے لیے بجلی74 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری دے دی۔ اسلام آباد میں نیپرا نے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ سے متعلق عوامی سماعت کی۔کے الیکڑک کی جانب سے ایند ھن کی لاگت میں کمی کودیکھتے ہوئے اکتوبر کے لیے بجلی کے نرخ سستے کرنے کی درخواست کی گئی۔کے الیکٹرک کا مؤقف تھا کہ فرنس آئل سستا ہونے سے بجلی کی پیداواری لاگت میں اکتوبر کے دوران 1 ارب روپے سے زائد کی بچت ہوئی ہے۔نیپرا نے سماعت کے بعد فی یونٹ بجلی 74پیسے سستی کرنے کی منظوری دے دی۔ کے الیکٹر ک کے صارفین کو نرخوں میں کمی کا فائدہ جنوری کے بلوں میں ایڈجسٹ کیا جائے گا۔