تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
23 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 4:38

آئی ایم ایف نے 17 دسمبر کو واشنگٹن میں اجلاس طلب کرلیا

جیو نیوز - واشنگٹن .....آئی ایم ایف نے 17 دسمبر کو واشنگٹن میں بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔عالمی مالیاتی ادارے کی جانب سے پاکستان کے لیے 1اعشاریہ 2 ارب ڈالر قرضے کی رقم جاری کرنے کی منظوری مل سکتی ہے۔واشنگٹن میں ہونے والے آئی ایم ایف بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں پاکستان کو منظور شدہ قرض کی 3 اور چوتھی قسط کی منظوری متوقع ہے ۔حکومت پاکستان کی جانب سے کی جانے والی معاشی اصلاحات اور اقتصادی ترقی کے حوالے سے مالیاتی ادارے کے حکام کو گزشتہ ماہ بریفنگ دی جاچکی ہے جس پر آئی ایم ایف نے اطمینا ن کا اظہار بھی کیا ہے ۔پاکستان نے بین الاقوامی ادائیگیوں کے دباو سے نمٹنے کے لیے سال 2013 کے اختتام پر آئی ایم ایف سے 6.6 ارب ڈالر قرض کی منظوری حاصل کی تھی جس میں سے اب تک ڈیڑھ ارب ڈالر کے قریب حکومت وصول کرچکی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.