تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
23 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 4:38

درآمدی گاڑیاں سستی ہونے کے بجائے مہنگی ہو گئیں،اقبال شاہ

جیو نیوز - اسلام آباد ....پاکستان آٹو موبائل مینو فیکچرر کا کہنا ہے ڈالر کی قدر میں کمی کے بعد درآمدی گاڑیاں سستی ہونے کے بجائے مہنگی کردی گئیں ۔پاکستان آٹو موبائل مینو فیکچرر ایسوسی ایشن کے چیئرمین اقبال شاہ کے مطابق پاکستانی روپے کی قدر میں بہتری کا فائدہ درآمدی استعمال شدہ گاڑیوں کے خریداروں کو نہیں دیا جارہا ہے ۔حکومت کی جانب سے قیمت کی نگرانی کا کوئی نظام نہ ہونے کی وجہ سے امپورٹڈ پرانی گاڑیاں مہنگے داموں فروخت کی جارہی ہیں ۔انہوں نے مزید کہاکہ پرانی گاڑیوں کی اسکیم بیرون ملک رہنے والے پاکستانیوں کی سہولت کے لیے متعارف کرائی گئی تھی تاکہ وہ اپنی ذاتی گاڑیاں پاکستان لاسکیں تاہم اس پالیسی کا غلط استعمال کیا جارہا ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.