24 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 6:36
فرنس آئل ساڑھے 8 ہزار روپے فی ٹن مزید سستا ہوگیا
جیو نیوز - کراچی.......فرنس آئل لگ بھگ ساڑھے 8 ہزار روپے فی ٹن مزید سستا ہوگیا۔ایندھن سستا ہونے کے بعد توقع ہے کہ عوام کے لیے بجلی کے نرخ مزید گھٹ جائیں۔گزشتہ 6 ماہ کے دوران عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں50 فیصد کم ہوجانے کے بعد فرنس آئل بھی اسی عرصے میں 83 ہزار روپے سے کم ہوکر 48 ہزار روپے فی ٹن کے قریب آگیا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ ملکی میں 40 فیصد بجلی تیل سےپیدا ہوتی ہے پاور پلانٹس کو ایندھن سستا ملنے کے باعث پیداواری لاگت میں کمی آرہی ہے جس سے صارفین کیلئےبجلی کے بلوں کا بوجھ بھی مزید کم ہونے کی امید ہے۔حکومت کی جانب سے فی یونٹ 2 روپے 32 پیسے پہلے ہی سستا کیا جاچکا ہے فرنس آئل سستا ہونے سے بجلی کے نرخ مزید گھٹ سکتے ہیں ۔