24 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 4:41
دہشتگردوں کوپھانسی سے جی ایس پی اسٹیٹس متاثر نہیں ہوگا،خرم دستگیر
جیو نیوز - لاہور......وفاقی وزیرتجارت خرم دستگیر نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کوپھانسی دینے سے جی ایس پی اسٹیٹس متاثر نہیں ہوگا، جیونیوزسے گفتگوکرتے ہو ئے خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ یورپی یونین اوردیگرممالک دہشت گردی کےخاتمے کےلئے تعاون کوتیار ہیں۔خرم دستگیر نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ پاکستان جی ایس پی اسٹیٹس کے تحت برآمدات کاہدف پوراکرے گا۔