تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
24 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 6:36

پیٹرولیم مصنوعات کا مزید ساڑھے پانچ روپے تک سستی ہونے کاامکان

جیو نیوز - اسلام آباد........تیل کی عالمی قیمتوں میں کمی کا جنوری میں عوام کو مزید فائدہ ہونے کا امکان ہے۔نئے سال کے آغاز پر پیٹرولیم مصنوعات مزید ساڑھے پانچ روپے تک سستی ہوسکتیں ہیں۔ رواں سال جون سے اب تک تیل کی عالمی قیمتیں 50 فیصد کم ہوچکی ہیں اور گراوٹ کا یہ سلسلہ اب بھی جاری ہے۔ انڈسٹری ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی تخمینے کے تحت یکم جنوری سے پیٹرول کی قیمت مزید پانچ روپے 15 پیسے کم ہوسکتی ہے۔ نومبر اور دسمبر کے لیے ملک میں پیٹرول 19 روپے سے زائد سستا ہوچکا ہے۔ ذرائع کے مطابق یکم جنوری سے ڈیزل کے نرخ 5 روپے 75 پیسے تک کم ہونے کا امکان ہے۔ مٹی کا تیل بھی تقریباً 4 روپے تک سستا ہونے کی توقع ہے۔عوام کو امید ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے مہنگائی کی رفتار مزید سست پڑے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.