25 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 4:33
چین کی سرمایہ کاری سے ملک میں معاشی ترقی کو فروغ ملیگا، وزیر اعظم
جیو نیوز - رائے ونڈ.........وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ چین کی سرمایہ کاری سے ملک میں معاشی ترقی کو فروغ ملے گا۔ پنجاب کے وزیراعلیٰ شہباز شریف نے رائے ونڈ میں وزیراعظم سےملاقات کی۔ وزیراعظم نے اس موقع پر کہا کہ چین کی سرمایہ کاری سے ملک میں معاشی ترقی ہوگی اور قوم اپنا کھویا ہوا وقار واپس حاصل کرے گی۔ انہوں نے وزیراعلیٰ کو ہدایت کی کہ صوبےکے داخلی اور خارجی راستوں پر سیکیورٹی کےانتظامات مزید سخت بنائے جائیں اور سرمایہ کاری کے لیے آنے والے غیرملکیوں کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے۔