تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
25 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 8:49

بلوچستان کے کئی اضلاع میں گیس کا بحران سنگین ہوگیا

جیو نیوز - کوئٹہ........ضلع ڈیرہ بگٹی کے علاقے سوئی کے گیس پیوری فکیشن پلانٹ کی مرمت تین روز گزرجانے کے باوجود مکمل نہ ہوسکی۔ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں سوئی گیس کا بحران سنگین ہوگیا،سخت سردی میں گھر اور چولھے ٹھنڈے پڑ گئے۔ سوئی کے گیس پیوری فکیشن پلانٹ میں تین روز قبل آگ لگ گئی تھی جس کے بعد سے پلانٹ بند پڑا ہے اوراب تک اس کی مرمت نہیں کی جاسکی ہے۔ پلانٹ بند ہونے سے کوئٹہ سمیت پورے صوبے کو ضرورت سے تین گنا کم گیس مل رہی ہے اور صارفین شدید سردی میں سخت عذاب میں مبتلا ہیں۔ گھروں میں خواتین کو کھانا پکانے میں شدید مشکلات پیش آرہی ہیں جبکہ گیس ہیٹر بھی نہیں جل پارہے، بچوں، بوڑھوں اور طلبہ کو سخت سردی میں مشکلات کا سامنا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.