تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
26 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 10:11

پنجاب میںکم پریشر کی شکایات بہت حد تک ختم ہو گئیں،عارف حمید

جیو نیوز - لاہور......ایم ڈی سوئی ناردرن گیس کمپنی کا کہنا ہے کہ سوئی فیلڈ سے معطل ہونیوالی 24 کروڑ مکعب فٹ گیس واپس سسٹم میں آگئی ہے جس سے گھریلو صارفین کی شکایات کافی کم ہو ئی ہیں۔جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ایم ڈی سوئی گیس عارف حمید کا کہنا تھا کہ پنجاب بھر میں گھروں کو کم پریشر کی شکایات بہت حد تک ختم ہو گئی ہیں ۔عارف حمید کا کہنا تھا کہ لاہور کے بعض علاقوں میں انفرادی طور پرکم پریشرکا جائزہ لے رہے ہیں، ٹیکسٹائل سیکٹر کوگیس کی فراہمی کا فیصلہ کل سسٹم دیکھ کر ہو گا۔ ایم ڈی نے لوگوں سے اپیل ہےکہ گیزر اور گیس ہیٹر استعمال نہ کریں۔ انھوں نے انتباہ کیا کہ گھروں میں کمپریسر چلانے والوں کے خلاف چھاپے مارے جارہیں کمپریسر کا استعمال غیر قانونی ہے کوئی صارف پکڑا گیا تو اس کی گیس کاٹ دی جائے گی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.