تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
27 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 10:56

پٹرول سستا ہونے کے با وجود ٹیٹرا ملک کی قیمت میں اضافہ

جیو نیوز - کراچی......جہاں پٹرول و ڈیزل کچھ سستا ہوا تو عوا م کی جیب کیلئے اب دودھ بھاری پڑنے لگا ہے۔ایک بڑی ملٹی نیشنل کمپنی کی جانب سے فی لیٹر دودھ کی قیمت میں یکدم 10 روپے اضافہ کردیا گیا ۔کراچی ریٹیلرز گروسرزگروپ کے جنرل سیکرٹی فرید قریشی نے جیو نیوز کو بتایا کہ ایک بڑی ملٹی نیشنل کمپنی کی جانب سے فی لیٹر دودھ کی قیمت 110 سے بڑھا کر 120 روپے لیٹرکردی گئی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے پٹرول و ڈیز ل اور بجلی کے نرخ کم ہونے کے بعد کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہونی چاہئے تھی لیکن کمپنی کی جانب سے کوئی جواز بتائے دودھ کے نرخ بڑھا دیئے گئے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.