30 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 11:20
چین اسرائیل کے مابین آزادانہ تجارتی معاہدےکا امکان
جیو نیوز - بیجنگ......چین اسرائیل کے ساتھ تجارتی تعلقات کو فروغ دے رہا ہے ، آئندہ سال دونوں ملکوں کے درمیان آزادانہ تجارت کا معاہدہ ہونےکا امکان ہے۔ چینی وزیر تجارت نے کہاہے کہ اسرائیل کے ساتھ آزادانہ تجارت پر جلد بات چیت شروع کردی جائے گی ۔ جس کےلیے فیزیبلٹی رپورٹ تیار کرلی گئی ہے۔ ایک طرف چین اسرائیل سے تجارتی تعلقات کو فروغ دے رہاہے تو دوسری جانب خطے میں اس کے حریف خلیجی ممالک سے بھی آزاد تجارت کے آغاز کی کوششیں تیز کردی گئی ہیں جس کی وجہ سے ان ممالک سے پٹرولیم مصنوعات کی درآمد کے اخراجات کم ہوسکیں گے ۔ بحرین ، کویت ، اومان ، قطر ، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ بات چیت 2004 سے جاری ہے ۔