31 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 13:17
وزیر اعظم کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا اعلان
جیو نیوز - اسلام آباد......... وزیر اعظم نواز شریف نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا اعلان کردیا۔ وزیر اعظم نواز شریف نے پارلیمنٹ ہائوس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پٹرول کی قیمت میں 6 روپے 25 پیسے فی لیٹر کمی، مٹی کے تیل کی قیمت میں 11 روپے 26پیسے کمی، ہائی اسپیڈڈیزل کی قیمت میں 7روپے86پیسےکمی، ہائی اوکٹین کی قیمت میں 14 روپے 14 پیسے کمی جبکہ لائٹ ڈیزل آئل 10 روپے 48 پیسےکمی کی جارہی ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ یہ فائدہ کسانوں، ٹرانسپورٹروں اور انڈسٹری کو بھی مل رہا ہے، اس نقصان کوکم کرنےکےلیے5فیصدسیلزٹیکس کااضافہ کیاہے، فرنس آئل پرکوئی سیلزٹیکس نہیں لگایاجارہا ہے، اب تک 400ارب روپے کافائدہ عوام کومل چکا ہے،منصوبہ بندی کررہےہیں کہ آنے والےدنوں میں بجلی مزیدسستی ہو، بجلی کےبلوں میں 2 روپے 32 پیسے فی یونٹ کم کرنےکااعلان کیاتھا۔ انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات سستی کرنےسے68ارب روپےکانقصان ہوا، 5فیصدسیلزٹیکس سے17ارب روپےحاصل ہوں گے۔