تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
1 جنوری 2015
وقت اشاعت: 16:24

ریلوے نے مال گاڑیوں کے کرائے میں پانچ فیصد کمی کردی

جیو نیوز - لاہور.........ریلوےنے مال گاڑیوں کے کرائے میں پانچ فیصد کمی کرنے کے ساتھ مسافر ٹرینوں کے کرائے میں بھی کمی کا عندیہ دے دیا ہے۔کرایوں میں کمی کا فیصلہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں کمی کے بعد کیا گیا ۔ جنرل منیجر ریلوے جاوید انور کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ مال گاڑیوں کے کرایوں میں کمی کے فیصلے کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔ جنرل منیجر کا کہنا تھا کہ پرائیویٹ ٹرانسپورٹ کے مقابلے میں ریلوے کے مختلف سیکشنوں پر کرائے پہلے ہی کم ہیں۔ تاہم وہ مسافر ٹرینوں کے کرائے میں بھی کمی پر غور کر رہے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ ریلوے مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں تین سے پانچ فیصد کمی کرنے پر غور کر رہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.