تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
2 جنوری 2015
وقت اشاعت: 16:51

جی سی یونیورسٹی کی جدید کھا د کو امریکی پیٹنٹ حاصل

جیو نیوز - لاہور ...... گورنمنٹ کا لج یو نیورسٹی لاہورکا سا ل 2015ء میں پہلا عالمی اعزاز،یو نیورسٹی کے سائنسدانو ں کی تیا ر کردہ جدیدنینو کھا د کو امریکی پیٹنٹ حا صل ہوگیا۔امریکی پیٹنٹ اور ٹریڈ مارک آفس نے گزشتہ روز جی سی یو کے شعبہ کیمیا ء کے سا ئنسدا نو ں کی بنا ئی ہوئی کھا د کو رجسٹر کر لیا جو خوراک کی غذائی اجزاء کو محفوظ رکھتی ہے اور فصل کی پیدوار کو بھی بڑھا تی ہے۔جی سی یو وائس چا نسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد خلیق الرحما ن کا کہنا ہے کہ عا م کھا د خوراک میں موجو د غذ ائی اجزاء کو پچا س فیصد تک کم کر دیتی ہے جبکہ نینو ٹیکنالوجی کے اصولو ں پر بنا ئی گئی جی سی یوکی نینو کھا دنہ صرف غذائی اجزاء کو محفوظ رکھتی ہے جس سے لو گو ں کوصحتمند غذا ء حا صل ہو گی بلکہ یہ کھا د زمین کے نیچے پانی کو بھی جمع ہونے سے رو کتی ہے جس سے فصل کی پیداوار میں بھی اضا فہ ہو تا ہے۔ وا ئس چا نسلر کا کہنا ہے کہ یہ کھا د جی سی یو نوجوان سا ئنسدانو ں کے گر وپ نے ڈاکٹرمحمد اخیا ر فرخ کی رہنما ئی میں تیا ر کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کے ہرسائنسی شعبے میں جدید پروجیکٹ پر کا م ہو رہا ہے ،ضرورت اس امر کی ہے کہ نو جوان سا ئنسدانو ں کی جدید تحقیق اور ایجا دات کو ٹیکنا لوجی کی شکل دی جا ئے جس کے لئے صنعتوںکا یونیورسٹیو ں سے تعاون لازم ہے تا کہ پا کستان تر قی کر سکے ۔انہوں نے کہا جی سی یو ڈائریکٹریٹ آف ریسر چ نا مور ملکی کمپنیو ں سے رابطے کر رہا ہے تا کہ کمرشل بنیا دوں پر اس کھا د کی پیداورشروع ہو سکے ۔وا ئس چانسلر نے نینو کھا د کیلئے امریکی پیٹنٹ حا صل کر نے کیلئے ہا ئر ایجو کیشن کمیشن کے تعاون پر ایچ ای سی چیئر مین کا خصوصی شکریہ ادا کیا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.