6 جنوری 2015
وقت اشاعت: 9:12
عام مارکیٹ میں چینی سستی ، یوٹیلیٹی اسٹور پر مہنگی ہوگئی
جیو نیوز - کوئٹہ......عام مارکیٹ میں چینی سستی جبکہ یوٹیلیٹی اسٹور پر چینی مہنگی ہوگئی ۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق کوئٹہ شہر کے یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی کی خریداری میں شہریوں کو ریلیف نہیں مل رہی ہے اور قیمت عام بازار سے بھی زیادہ فروخت کی جارہی ہے جہاں فی کلو اٹھاون روپے میں دستیاب ہے اور پانچ کلو تھیلہ 290 روپے میں فروخت کی جارہی ہے، جبکہ شہر کی عام بازاروں میں فی کلو چینی 54 روپے اور بعض دکانوں میں 52 روپے فی کل تک فروخت کی جارہی ہے۔ یوٹیلیٹی اسٹور ملازمین کا کہنا ہے کہ اسٹورز میں چینی کی قیمت میں اضافے کی وجہ کا پتہ نہیں ہے اور انہیں بازار کی نسبت مہنگی فراہم کی جارہی ہیں۔