7 جنوری 2015
وقت اشاعت: 7:29
کراچی اسٹاک میں تیزی،100 انڈیکس میں 140 پوائنٹس کا اضافہ
جیو نیوز - کراچی ......آئندہ مانیٹری پالیسی میں شرح سود میں ممکنہ کمی کی توقعات پر اسٹاک مارکیٹ کے سرمایہ کار سرگرم ،ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 32 ہزار 800پوائنٹس کی تاریخی سطح بھی عبور کرگیا۔کراچی اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کا آغاز مثبت انداز سے ہوا اور ٹریڈنگ کے دوران ایک مقام پر100 انڈیکس 140 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 32 ہزار 809 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بھی دیکھا گیا ۔اسٹاک تجزیہ کاروں کے مطابق مانیٹری پالیسی میں شرح سود گھٹنے کی توقعات پر شیئر بازار کے سرمایہ کار زیادہ سرگرم دکھائی دے رہے ہیں۔اسکےکے علاوہ کے ایس ای نے اپنے ممبران سے بجٹ تجاویز طلب کی ہیں ۔اسٹاک بروکرز نے حکومت سے درخواست کی ہےکہ پبلک لسٹنگ کمپنیز کے لیےموجودہ 33فیصد کارپوریٹ ٹیکس کوکم کیا جائےتاکہ زیادہ سے زیادہ کمپنیوں کا اندراج ہو اور معیشت بھی دستاویز ہو سکے ۔