8 جنوری 2015
وقت اشاعت: 20:0
سندھ میں کرشنگ شروع کرنے میں تاخیر پر احتجاج
جیو نیوز - کراچی...........سندھ میں کرشنگ سیزن میں تاخیر اور گنےکی مقررہ قیمتوں پر عمل درآمد نہ ہونے پر متاثرین سمیت پورا سندھ سراپا احتجاج ہوگیا، سندھ کو تباہی سے بچانے کے لئے چیف جسٹس سے کردار ادا کرنے کی اپیل کردی۔ حیدرآباد میں سابقہ ضلع ناظمہ راحیلہ مگسی کے گھر ہونے والے اجلاس میں اپوزیشن، قوم پرست رہنماؤں اور آبادگاروں نے حکومت سندھ کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ آبادگاروں کا کہنا تھا کہ گنے کی کرشنگ اکتوبر میں ہوتی ہے جو جنوری تک شروع نہیں کرائی جاسکی، جس کی وجہ سے80 ارب روپےکا نقصان ہو رہا ہے۔