تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
12 جنوری 2015
وقت اشاعت: 10:1

کل 5 دہشت گردوں کو سولی پر لٹکایا جائےگا

جیو نیوز - سکھر/فیصل آباد......کل پانچ دہشت گردوں کو سولی پر لٹکایا جائےگا، سینٹرل جیل سکھر میں کالعدم تنظیم کے تین دہشت گردوں جبکہ فیصل آباد میں قید مشرف پر حملے کے دو مجرموں کو پھانسی دی جائےگی۔سینٹرل جیل ون سکھر میں قید کالعدم تنظیم کے محمد شاہد حنیف،محمد طلحہ اور خلیل احمد نے 2001میں کراچی کے تھانہ گلبہار کی حدود میں منسٹری آف ڈیفنس کے ڈائریکٹر ظفر حسین شاہ کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا تھا ، جرم ثابت ہو نے پرکراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے انہیں پھانسی کی سزا سنائی تھی،تین جنوری کو عدالت نے ان کے بلیک وارنٹ جاری کیے جو سکھرجیل انتظامیہ کو موصول ہو گئے ہیں، جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ تینوں دہشت گردوں کو منگل کی صبح ساڑھے چھ بجے سینٹرل جیل ون میں پھانسی دی جائے گی،ادھر ڈسٹرکٹ جیل فیصل آباد میں سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف پر حملہ کیس میں ملوث مشتاق احمد اور نوازش علی کوبھی کل صبح پھانسی دی جائے گی۔قیدیوں کی ورثا سے آخری ملاقات کرادی گئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.