14 جنوری 2015
وقت اشاعت: 7:37
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی فی بیرل قیمت 6 سال کی کم ترین سطح پر
جیو نیوز - نیویارک...... عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی فی بیرل قیمت 6 سال کی کم ترین سطح پر آگئی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں گرواٹ جاری ہے اور منگل کو مزید 3 فیصد کمی کے بعد برینٹ خام تیل کی نئی قیمت 45 ڈالر 95 سینٹ فی بیرل ہوگئی ہے، جبکہ امریکی خام تیل کی فی بیرل قیمت65 سینٹ کی کمی کے بعد45ڈالر ،42 سینٹ ہوگئی ہے۔دوسری جانب صورت حال سے فائدہ اٹھانے کے لیے تیل کے عالمی تاجروں نے 12 ٹینکرز بک کرالیے ہیں، جن میں25کروڑ بیرل خام تیل ذخیرہ رکھنے کی گنجائش ہے۔ تاجروں کا کہنا ہے کہ مستقبل میں قیمتیں بڑھنے کی صورت میں انہیں اچھا منافع حاصل ہوسکتا ہے۔