تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
14 جنوری 2015
وقت اشاعت: 9:46

پنجاب کے بیشترشہروں میں پٹرول کی عدم فراہمی کا سامنا

جیو نیوز - لاہور......پنجاب میں عوام کو پٹرول کو عدم فراہمی کا سامنا ہے۔ صوبے کے مختلف شہروں میں پمپس پر پٹرول نایاب ہوچکا ہے۔پنجاب میں پٹرول کی عدم فراہمی کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ صوبے کء مختلف اسٹیشنز پر پٹرول کی عدم فراہمی اور جہاں مل رہا ہے وہاں گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کا رش لگا ہوا ہے ۔انڈسٹری زرائع کے مطابق پارکو ریفائنری میں 2 روز پیداوار بند رہنے سے پٹرول کی سپلائی متاثر ہوئی ہے .اس کے علاوہ پی ایس او کی جانب سے پٹرول کی درآمد میں تاخیر بھی رسد میں خلل کا سبب بنی ۔ذرائع نے مزید بتایا کہ گرتی ہوئی قیمتوں کے باعث مارکیٹنگ کمپنیوں نے بھی پٹرول کا اسٹاک محدود رکھا ہے۔ پارکو میں اب پیداواری عمل بحال کردیا گیا ہے جس کے بعد پٹرول کی سپلائی میں ایک دو روز میں بہتری کی توقع ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.